بجٹ پاس ہونے کے بعد حکومت نے رویہ بدلا تو ہم احتجاج کریں گے۔فائل فوٹو
بجٹ پاس ہونے کے بعد حکومت نے رویہ بدلا تو ہم احتجاج کریں گے۔فائل فوٹو

عمران صاحب بات آگے نہ بڑھائیں ورنہ فیصلے پر مجبور ہونگے، راجہ ریاض

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
راجہ ریاض جہانگیر ترین کے ہمراہ احتساب عدالت آئے اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں، 40 ارکان اسمبلی عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب بات کو آگے نہ بڑھائیں، اگر ہمیں انصاف نا ملا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ابھی ہم پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، اگر انصاف نہ ملا تو اپنا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔