رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، اندراج مقدمہ کیلیے ہدایت کردی گئی، فواد چوہدری
رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، اندراج مقدمہ کیلیے ہدایت کردی گئی، فواد چوہدری

وفاقی حکومت کا رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کامقدمہ درج کرانے کا اعلان

راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، ان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے لیے ہدایت کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو سرکاری افسر اور اس کے اہلخانہ کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے سیاست کرنا ہے تو آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہوگی، انہیں کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق آتا ہے، اب نہ اداروں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہوگی، نہ ہی افسران کو دھمکیاں دی جائیں گی، اگر اداروں کو بلیک میل کریں گے تو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔