چینی کی درآمد کا انٹرنیشنل ٹینڈر چوتھی بار جاری کردیا گیا۔
ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کردیا۔
ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جو 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ہے۔
حکام کےمطابق ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے جو مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیے گئے، وزرات تجارت نےکم بولی دینے والی کمپنی کی عدم شرکت اور مہنگی چینی ہونےکے باعث تیسرا ٹینڈر منسوخ کروایا۔
حکام نے کہا کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی ہے۔