ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

این سی او سی کا 50 تا59 سال کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے تحریر کیا کہ ایک بارپھر لوگوں کوویکسین کیلئےرجسٹریشن کرانی چاہیے، ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 112 اموات اور 4 ہزار 976 نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد79 ہزار 108 ہے اور 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا 2 ہزار 832، اسلام آباد 631، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 428 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 906، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ 2 لاکھ 71 ہزار 524، بلوچستان 20 ہزار 760، آزاد کشمیر 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔