صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین اور شبلی فراز سے حلف لیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین اور شبلی فراز سے حلف لیا

نئے وفاقی وزرا نے حلف اٹھالیا

نئے وفاقی وزرا شوکت ترین اور شبلی فراز نے حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزرا شوکت ترین اور شبلی فراز سے حلف لیا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کیا تھا اور میں شوکت ترین کو وزارت خزانہ جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان تفویض کیا تھا۔ دونوں وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔