حالیہ کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے اور سی ٹی ڈی کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں، ذرائع وزارت داخلہ

               
April 17, 2021 · اہم خبریں, قومی
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس، کالعدم تحریک لبیک کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس، کالعدم تحریک لبیک کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر ملک بھر میں چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی کےآغاز کے بعد اب کالعدم تنظیم کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔