وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی نے استعفے دے دیے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش، مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
تینوں افراد نے اپنے استعفے وزیراعلی محمود خان کو بھجوائے تھے جنہیں اب منظور کرلیا گیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی محمود خان غزن جمال اور حمایت اللہ خان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔