کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89420روپے ہوگٸی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے اضافے کے بعد 1360روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے اضافے کے بعد 1165.98روپے ہوگٸی۔