کورونا سے مزید 149 افراد جان کی بازی ہارگئے

24 گھنٹوں میں 6 ہزار 127 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ۔

               
April 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 149 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی اور 6 ہزار 127 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 197، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 5 ہزار 438 ، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 69 ہزار 556، بلوچستان میں 20 ہزار 822، آزادکشمیر میں 15 ہزار 524 مریض ہیں۔