حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے ۔فائل فوٹو
حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے ۔فائل فوٹو

سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل۔جائیداد منجمد

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی، سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے،سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا جبکہ مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

حکمنامے کے مطابق سعد رضوی کو کہاں جانا ہے اور کس سے ملنا ہے؟اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیاجبکہ سعد رضوی کوئی بینک اکاونٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو لاہور پولیس نے چند روز قبل اس وقت گرفتارکرلیا تھا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ،سعد رضوی کی گرفتاری کے فوری بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔