سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 19 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقررکی گئی ہے۔ ان کے خلاف درخواست جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی۔
خیال رہے کہ سرینا عیسیٰ نے قاضی فائزعیسیٰ کو”انڈر ٹرائل جج” قرار دینے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔