پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں سینیٹ کی نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار، وفاقی کابینہ میں بہرانی کیفیت ، پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک کا سامنے آنے، خیبرپختونخوا میں تین مشیروں کے یکدم استعفے یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کے آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔
پی ٹی آی کی الٹی گنتی شروع: اسلاماباد میں سینیٹ نشت پہ شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار، وفاقی کابینہ میں بہرانی کیفیت ، پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک کا سامنے آنے، خیبر پخطونخواہ میں ۳ مشیروں کا یکدم استعفی : یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کے آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔۔۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 18, 2021