مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کے4 دن بعداختلافی نوٹ حیران کن ہے اورعدالتی تاریخ میں ایساپہلی بارہواہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق اختلافی نوٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 4دن سے حکم نا مہ لینے جارہے تھے مگر عدالت کی جانب سے ہرمرتبہ جواب دیاگیا کہ ابھی تحریری حکم لکھاجارہاہے، ضمانت کا اعلان ہو ا ور2تین دن میڈیامیں چلتارہا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کوآگاہ کرنے کے باوجودعدالت کی جانب سے اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا،عدالت کی عزت کرنا ہرشہری کا فرض ہے ہم بھی کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے،امیدکر تے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا۔