مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

مریم نواز3 روزہ دورے پرکراچی جائیں گی

پاکستان مسلم لیگ ن نے سیالکوٹ میں این اے 75 الیکشن جیتنے کے بعد نظریں کراچی میں ہونے والے حلقہ 249 کے الیکشن پرنظریں جما لیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔ مریم ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے کراچی شہر پہنچیں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد مریم نواز کا سندھ میں یہ پہلا پاور شو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکے 24 اپریل کو کراچی جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کر دیں۔ مریم نواز کراچی میں تاجروں اور دیگر اہم افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔