حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے اور9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسزکی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم این سی او سی کے حکام کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں او،اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا،جبکہ کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔