حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کوعطیات دینے پر پابندی عائد کردی

شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں۔نیکٹا

               
April 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔فائل فوٹو

کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کوعطیات دینے پر پابندی عائد کردی ۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اورعطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔