لاہور میں یتیم خانہ چوک پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف ایک مقام کے سوا پورے ملک میں شاہراہیں کھلی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ کوئی مذاکرات کا عمل جاری ہے اور نہ میرے نوٹس میں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ایل پی نےاحتجاج میں 192 مقامات بند کرنے کی کوشش کی، صرف ایک جگہ چوک یتیم خانہ میں حالات ٹھیک نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اِس وقت جی ٹی روڈ، مری ایکپریس وے اور تمام سڑکیں کھلی ہیں، پورے ملک میں شاہراہیں اور جی ٹی روڈ کھلے ہیں اور 20 اپریل کو بھی سڑکیں شاہراہیں کھلی رہیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 20 تاریخ کو کالعدم ٹی ایل پی کو حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلےگی اور معاملہ کابینہ لےجائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے جہانگیر ترین کہیں نہیں جائیں گے۔