جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے موجودہ صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کا جائزہ لینے کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
سراج الحق نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل اور علما کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔