پیمرا کا حالیہ کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر اپنے ہی حکم کیخلاف حکم

پہلے کوریج نہ کرنے کا حکم دیا اور اب ٹی وی چینلز سے کہا جارہا ہے کہ سعد رضوی کا یہ بیان نشر کرو جس میں مبینہ طور پر کہاگیا ہے کہ لاہور میں دھرنا ختم کر دیا جائے

               
April 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس

پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس

پیمرا نے حالیہ کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر اپنے ہی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ٹی وی چینلز سعد رضوی کا یہ بیان نشر کریں جس میں سعد رضوی نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ لاہور میں دھرنا ختم کر دیا جائے۔
معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے پیمرا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا زور صرف میڈیا پر چل رہا ہے پیمرا اپنے ہی حکم کی خلاف ورزی کروا رہی ہے۔