وفاقی وزیر داخلہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کالعدم جماعت سے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں مظاہرین نے یرغمال بنائے گئے11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیاہے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور سحری کے بعد صبح ہو گا ۔
شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ بات چیت کا پہلا دورکافی بہتری سے مکمل ہواہے ، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ، مظاہرین نے 11 یرغمال پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیاہے اور لوگ مسجد رحمت العالمین میں چلے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے ۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ دوسرے راﺅنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے،امید ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں گے ،مذاکرات کا دوسرا دور سحری کے بعد صبح ہوگا ۔