پولیس کےمغوی اہلکاروں کی رہائی کے متعلق حکومت اورکالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں وفد نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے وفدسے ملاقات کی ہے۔ وفد میں ڈی جی رینجرز پنجاب اورآئی جی بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی رہائی کے بدلے تنظیم کے کئی قائدین کو رہا کیا گیاہے۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے سفیر کی ملک بدری اور پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ حکومتی وفد کے سامنے رکھاگیا، مظاہرین نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کرنے سمیت مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
حکومتی وفد کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہ کرنے ، جلاوگھیرائو سے باز رہنے اور مظاہرے ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے یقین دہانیوں کے بعد اہلکاروں کی رہائی ہوئی جبکہ حکومتی وفد مزید مشاورت کے بعد کالعدم تنظیم رابطہ کرے گا۔