سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ کے تار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار اسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گیارہ ہزار وولٹ کا تار ان کے اوپرآ گرا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق تینوں افراد قریبی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔