وزیراعظم پاکستان عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان سوا 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے اورقوم کوحقائق سے متعلق آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کے اقدام کیخلاف اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج مذہبی جماعت سے مذاکرات ہوں گے، عمران خان آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے۔
سینئر وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، ہم ناموس رسالت ﷺ کے ساتھ ہیں، کسی ایسےکام میں شامل نہیں جس سے پاکستان کونقصان پہنچے۔