کرونا سے متاثرہ مريضوں کی تعداد ميں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے اين اے 249 کراچی کے ضمنی اليکشن کے التواء کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے تک مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کو ملتوی رکھا جائے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس کی شرح 3 سے 7.8 فیصد بڑھ گئی ہے اور الیکشن کی سرگرمیاں کرونا کے مزید پھيلاؤ کا سبب بن سکتی ہيں۔
الیکشن کمیشن سے سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو اس سے نمٹنا ممکن نہیں رہے گا۔