پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 92کے جنرل انتخابات میں امیدوار صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے لاہور میں پیداہونے والی صورتحال پر پارٹی سے ناراض ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
سرگودھا کے حلقے این اے 92 میں عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا ۔
سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے پیرکی شام کو قوم سے کیے جانے والے خطاب پر مایوس ہیں ، انہوں نے اپنی تقریر میں پولیس کے شہداکا ذکرکیا لیکن پولیس آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے زندگی کی بازی ہارنے والوں کا نام بھی نہیں لیا ۔