وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں معاملات طے پا گئے ہیں،آج دھرنا ختم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق طاہر اشرفی نے کہا کہ معاملے پر قومی اسمبلی میں قرار داد لائی جائے گی ،پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے،عالمی سطح پر ناموس رسالت کیلیے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لاہور میں انٹر نیٹ سروسز بحال کردی گئیں ، پی ٹی اے کی جانب سے چوک یتیم خانہ کے دس کلو میٹر کے دائرہ میں ڈیٹا سروسز معطل کی گئیں تھیں جو بحال کر دی گئی ہیں۔
واضع رہے شاہدرہ تا ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ تا گلبرگ کے بیشترعلاقے بھی انٹرنیٹ سروسز سے محروم تھے۔