کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد رضوان بھٹی دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
منگل کو کراچی پریس کلب سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے اورواقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے سینئر صحافی ابصار عالم کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اظہار اور صحافت پر حملے قابل تشویش ہیں۔
صحافیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ پرانہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے اورصحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔