یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فائل فوٹو
 یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فائل فوٹو

شوگر مافیا قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا۔وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا مہنگی چینی بیچتا ہے، ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا، کمزور اور طاقت ور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر میسر آئے گا، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، کسی بھی معاشرے کی پہچان امیر لوگوں کے رہن سہن سے نہیں ہوتی، کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پورےملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا، ہم نے پوری کوشش کی سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر گھر پر حکومت نے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی، بینکوں سے معاہدہ کیا ہے کہ شرح منافع 3 فیصد ہو، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، معاشرے کی پہچان امیر لوگوں سے نہیں ہوتی، معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کی زندگی سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب لے آئی، امیر ترین ملک بھی سارے شہریوں کو ہیلتھ کوریج نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  قانون کی بالادستی کی بات پاکستان میں لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتاہے طاقتور کو قانون کےنیچے لانا ہے، طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتاہے، یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں قانون کے نیچے نہ رکھیں۔شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں،  بنانا ری پبلک میں طاقتور کے لئے الگ قانون ہوتا ہے، ملک میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے نوشہرہ جلوزئی میں نیا پاکستان فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ عمران خان نے پودا بھی لگایا۔ گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی تقریب شریک ہوئے۔