اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو نوتس دیدیا جس کے متن میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نوٹس کےمتن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان کے طرز عمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی،انہوں نے اپنے طرز عمل سےقومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کیا ہے۔
متن میں تحریرہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکرکے منصب کا تمسخراڑایا ہے ،مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر تصور ہوگا کہ شاہد خاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا۔