فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور

قرار داد صوبائی وزیر ناصر شاہ، رکن اسمبلی عبدالرشید اور مفتی قاسم فخری نے پیش کی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے بھی حمایت کی

               
April 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
صحافیوں کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا، کام سے روکنے پر کارروائی ہوگی، صحافی ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا، مسودہ

صحافیوں کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا، کام سے روکنے پر کارروائی ہوگی، صحافی ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا، مسودہ

سندھ اسمبلی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں قرار داد صوبائی وزیر ناصر شاہ، رکن اسمبلی عبدالرشید اور مفتی قاسم فخری نے پیش کی جس کی جی ڈی اے اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی حمایت کی۔
اس موقع پر رکن کالعدم ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے معاہدہ کیا جس کی خلاف ورزی کی گئی، پرامن احتجاج کیا گیا جس کو پرتشدد بنایا گیا،ہماری شہادتیں ہوئیں اورتنظیم کوکالعدم قراردیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پورا ایوان متفق ہےکہ کسی کو توہین رسالت ﷺ کی اجازت نہیں ،وفاقی حکومت ہر پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اجاگر کرے، یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔