مند، پشین بارڈر پر قائم کی گئی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر سڑک و شہری ترقی محمد اسلامی نے شرکت کی
مند، پشین بارڈر پر قائم کی گئی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر سڑک و شہری ترقی محمد اسلامی نے شرکت کی

پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی

پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی ہے۔
مند، پشین بارڈر پر قائم کی گئی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر سڑک و شہری ترقی محمد اسلامی نے شرکت کی۔
اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں پاک ایران دوسری بارڈر کراسنگ رمضان، گبد مارکیٹ بھی کھولی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 70 برسوں سے پاک ایران سرحدی گزرگاہ صرف تفتان اور میرجاوہ تک محدود تھی، دونوں ممالک کے وزرائےتجارت نے جولائی 2019 میں بارٹرٹریڈ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق تجارتی حجم میں اضافے کے لیے دونوں ممالک راہداری میں رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔