کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1781ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89163روپے ہوگٸی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1350روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1157.40روپے پر مستحکم رہی ہے۔