وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے اور ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرینا ہوٹل دھماکے کی رپورٹ آئی جی پولیس بلوچستان سے طلب کرلی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ چین کے سفیر سرینا ہوٹل میں قیام پذیر ہیں تاہم حادثے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ واقعہ کے حوالے سے بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔