پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 98 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 16ہزار 698 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 57ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے پانچ ہزار 857افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسزکی شرح 10.16فیصد ہو گئی ۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار238 ہو گئی ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437 ، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 اور آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 215 ہو گئی۔