نیب راولپنڈی نے شوگراسکینڈل میں تحقیقات کیلیے ایک اور صوبائی وزیر کو چار مئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کو چار مئی کو طلب کرلیا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی جبکہ محسن لغاری کو 2018-19 میں شوگر پر سبسڈی کا ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی نے چار مئی کو صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اسلم اقبال کو بھی ریکارڈ کے ہمرا ہ طلب کر رکھا ہے ۔