وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں 80 کلو تک دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیاہے جبکہ حملہ آور کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہوٹل پارکنگ میں خودکش دھماکے کے لیے 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جبکہ خودکش حملہ آورگاڑی میں بیٹھا رہا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ کل کے حملے میں 5 افراد شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہسپتال میں ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے’۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ چین پاکستان کابہترین دوست ہے،افواج پاکستان نے ہزاروں قربانیوں کے بعددہشتگردی کوشکست دی، عظیم فوج کےساتھ دہشتگردی کے ہرحملے کوشکست دیں گے،پاکستان کواندرسے غیرمستحکم کرنے کی غیرملکی کوششیں ہیں، چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے ، کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گوادراوربلوچستان پاکستان کی ترقی کانام ہے،