قانونی محاذ پر حکمراں جماعت کو ایک اورشکست کا سامانا کرنا پڑ گیا۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی پی کے 63 ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ، پی کے 63 ضمنی انتخاب کے نتائج کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیاہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمر کاکا خیل نے پی کے 63 ضمنی انتخاب میں46پولنگ اسٹشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی،الیکشن ٹھیک ہوا ہے اگر آپ چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔
واضع رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں میاں جمشید الدین کا کا خیل اس حلقہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی ، پی کے 63 میں 19 فروری 2021 کو ضمنی انتخاب منعقد ہواجس میں ن لیگ کے امیدوار افتخار ولی نے 21 ہزار 208 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں محمد عمر کاکا خیل 17 ہزار 97 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔