قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اوراسپیکرکے ڈائس کا گھیراؤکرلیا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلنے دیں، وقفہ سوالات کے بعد آپ کو موقع ملے گا۔
ن لیگ ، پیپلز پارٹی اورجے یو آئی کے ارکان نے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پراسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے احتجاج اور شور شرابہ کیا ۔ڈپٹی اسپیکرنے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی کردیا۔