سابق وزیراعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
سابق وزیراعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ میرے دو بیٹے اور3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا، میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے، میں نے اپنے بیٹوں کو اپنی جائیداد سے عاق کردیاہے۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انھیں بنانے کی کوشش کی، میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہو گئی، یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔