عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید144اموات اور5 ہزار870نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار842تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور ا?زاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔