وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی سی اجلاس میں بتایا کہ وہ علاقے جہاں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح پانچ فیصد ہے وہاں بارہویں جماعت تک اسکولز بند کر رہے ہیں ، دفاتر کے اوقات بھی دوپہر دو بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں ۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، شام چھ بجے تک تمام بازارکھلے رہیں گے، شام چھ کے بعد صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں ہی کھلیں گی ۔عوام عید کی شاپنگ شروع کر دیں،لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی تھی اب آؤٹ ڈور ڈائننگ پربھی عید تک پابندی لگائی جا رہی ہے ،اسد عمرنے کہا کہ دفاتر میں پچاس فیصد حاضری پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت کیسزکی سطح بہت زیادہ اوپرجا چکی ہے ، ہم آکسیجن کا 90 فیصد استعمال کر رہے ہیں ۔