قومی احتساب بیورو(نیب) نے پٹرول بحران کے مرکزی کرداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول بحران 2020 کے حوالے سے سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن، ڈی جی آئل، اوگرا اورآئل کمپنیوں کے کردارکی انکوائری ہوگی۔
پٹرولیم ڈویڑن میں تعینات ریفائنریوں، مارکیٹنگ کمپنیوں اور انٹرسٹیٹ کمپنی افسران سے بھی پوچھ گچھ ہو گی۔ نیب راولپنڈی نے سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کرلی ہے۔ سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن کو رپورٹ کے ہمراہ متعلقہ دستاویز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پٹرول بحران 2020 کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔