عمران خان کواقتدارملتے ہی زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا، بلاول
گندم، چینی اور کپاس کابیرون ملک سےبیک وقت درآمد ہونا پاکستانی تاریخ کاافسوس ناک واقعہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کواقتدارملتے ہی ملک میں زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نےزراعت دشمن پالیسیاں تبدیل نہیں کیں تو حکومت کیخلاف احتجاج میں کسان ہراول دستہ ہوں گے۔
بلاول نے کہا کہ گندم،چینی اورکپاس کابیرون ملک سےبیک وقت درآمد ہونا پاکستانی تاریخ کاافسوس ناک واقعہ ہے۔