ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

پمز میں کورونا مریضوں کیلیے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباسد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں کورونا وارڈز میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔
پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے، کورونا مریض داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں انتظار کررہے ہیں، مریضوں میں اضافے کے باعث پمز اسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہوچکا۔
خط کے متن کے مطابق آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے آپریشن ملتوی کردیے گئے ہیں، آکسیجن پریشربرقرار رہ سکنے والے آئی سی یو میں کورونا مریض منتقل کیے جائیں گے۔
خط میں اپیل کی گئی ہے کہ وزرات قومی صحت اسلام آباد کی دیگر طبی سہولیات کو مضبوط کرے، کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے دیگر طبی مراکز میں سہولیات بڑھائی جائیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت اسپتال میں 9 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 150 ہے، اسپتال ایمرجنسی میں 30 مریض بیڈز کے انتظار میں ہیں جبکہ مریضوں کی اکثریت ہائی فلو آکیسیجن پر ہے۔