وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس، ہفتے میں کلوز ڈے، پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک ہوگا، نئے ایس او پیز جاری
وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس، ہفتے میں کلوز ڈے، پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک ہوگا، نئے ایس او پیز جاری

کورونا‘کاروبار پرشام6 بجے سے سحری تک پابندی، چھٹیوں کے دن دفعہ 144 نافذ

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اعلیٰ حکام اور تمام صوبوں کے وزرا اعلیٰ نے شرکت کی۔
این سی او سی کے جلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نئے ایس او پیز جاری کیے گئے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی اجلاس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں ہفتے میں دو کلوز ڈے ہوں گے، کلوز ڈیز کا انتخاب وفاق کی اکائیاں خود کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق شام چھ بھے سے سحری تک کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسینیشن سینٹرز کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ پولٹری، پرچون اور سبزی کی دکانیں بھی پابندی سے مبرا ہوں گی۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق کلوز ڈے پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلوز ڈے پر ان ڈور اور آئوٹ دور ڈائننگ پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹل سے ٹیک وے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 17مئی تک جاری رہے گا۔