سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے، سینیئر پولیس افسران سے سفارشات طلب کرلی گئیں، منگھوپیر اور مومن آباد کے علاقوں میں چار جون تک لاک ڈاؤن نافذ
فوج ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلیے فوج ایکشن میں آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کےساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کےاحکامات پرعملدرآمدکا بھی آغاز کردیا گیا ہے، آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔