کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور پانچ ہزار 611 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے اور6 لاکھ 86 ہزار 488 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 897 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار587، خیبر پختونخوا 3 ہزار 66، اسلام آباد 657، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 230 اور آزاد کشمیر میں 458 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار 613، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 12 ہزار 140، پنجاب 2 لاکھ 85 ہزار 542، سندھ 2 لاکھ 76 ہزار 670، بلوچستان 21 ہزار 477، آزاد کشمیر 16 ہزار 327 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔