وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے ،لاہور میں اس وقت لاک ڈان والے 15علاقے ہیں ،اوسطاً23 ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آج تین ہزار 56کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ،پرائمری ہیلتھ کیئرنے کورونا مریضون کیلیے دو ہزار 310 بیڈز دیے ہیں ،پنجاب میں 200وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، آج لاہور میں 30 نئے وینٹی لیٹرلگائے جا رہے ہیں،پبلک ہیلتھ سیکٹر میں 50وینٹی لیٹر موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے 28اموات ہوئیں ، اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 874 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 400سے زائد کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں،ا س وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔