چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ، دنیا بھرکے حکمران اپنے عوام کے فائدے کا سوچتے ہیں اورعمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پرغورکرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو شہریوں کی تکلیف کا احساس نہیں ، عمران خان صاحب استعفیٰ دے کرگھرجائیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے ، ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے ،کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرا لیں َ؟۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمے کے دعویدارعمران خان کرائے کے گھر میں رہنے والے عام آدمی کا مہینے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں، اس وزیراعظم کے ہوتے کوئی ایک عید ایسی نہیں گزرے گی جس میں مہنگائی کی وجہ سے نئے کپڑے بنانا بھی ایک گھرانے کیلیے آسان ہو، کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کر عوام کو چینی کے حصول کیلیے لمبی قطار میں کھڑا کردیا گیا ہے، دنیا بھر کے حکمران اپنے عوام کے فائدے کا سوچتے ہیں اور عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پرغور کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہوگی ، سلیکٹڈ وزیر اعظم کے جرائم کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے ، عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ اپنے دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی ۔