ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ دینا ہو گا

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

               
April 25, 2021 · اہم خبریں, قومی
گلگت بلتستان کےداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان کےداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

 گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کےداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔

کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر گلگت بلتستان میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ شام 6 بجے تک کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، ہفتہ اوراتوارکو کاروبار مکمل بند ہو گا، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی دو روز بند رہے گی۔